Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ایشیاءخبریںدنیاہندوستان

ہندوستان کے شہر بنگلور کی مسجد قائم آل محمد علیہ السلام میں روضہ امام حسین علیہ السلام کے پرچم کی زیارت کرائی گئی

روضہ امام حسین علیہ السلام کی جانب سے ہندوستان کے صوبہ کرناٹک کے شہر بنگلور کی مسجد قائم آل محمد علیہ السلام میں روضہ امام حسین علیہ السلام کے پرچم کی زیارت کرائی گئی۔

ہندوستان میں روضہ امام حسین علیہ السلام کے نمائندے ڈاکٹر سعد الدین البناء نے بتایا: ہندوستان کے شہر بنگلور کے قدیمی علاقے میں واقع مسجد قائم آل محمد علیہ السلام میں شرکاء کے “لبیک یا حسین” کہ نعروں کے درمیان امام حسین علیہ السلام کا پرچم بلند کیا گیا۔انہوں نے بتایا: اس علاقے کے لوگ مالی حوالے سے غریب ہیں لیکن امیر المومنین علی علیہ السلام سے وفاداری، امام حسین علیہ السلام اور ائمہ اطہار علیہم السلام سے محبت کی دولت سے مالا مال ہیں اور انہیں اس وابستگی پر افتخار ہے۔

روضہ امام حسین علیہ السلام سے جمعرات 16 اگست 2024 کو اربعین حسینی کی مناسبت سے کہ جس وقت لاکھوں زائرین شہر کربلا کی طرف روانہ تھے اسی وقت اس وفد نے اپنے ہندوستان کے تبلیغی دورے کا آغاز کیا۔ واضح رہے کہ یہ لگاتار چھٹا سال ہے کہ روضہ امام حسین علیہ السلام کی جانب سے عزاداروں سے رابطہ اور عزاداری میں شرکت کے لئے ایک وفد ہندوستان کے شہروں اور دیہاتوں کے لئے بھیجا جاتا ہے۔ جہاں بنگلور میں ہر سال عظیم الشان “یوم الحسین” کانفرنس منعقد ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button