Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںعراق

کربلا کے محکمہ صحت کے نمائندہ اور ترجمان نے بتایا کہ اس محکمہ کی ویب سائٹ پر"ملین زائرین" کے نام سے ایک خصوصی صفحہ ڈیزائن کیا گیا ہے

پیر کی صبح امام حسین علیہ السلام فارسی چینل نے کربلا محکمہ صحت کے نمائندہ اور ترجمان ڈاکٹر انور حمید الخفاجی کی میزبانی کی۔

تفصیلات ملاحظہ فرمائیں

شہر کربلا کے محکمہ صحت کے نمائندے اور ترجمان ڈاکٹر انور حمید الخفاجی نے امام حسین علیہ السلام فارسی چینل کے پروگرام “سلام کربلا” میں بتایا: کربلا معلی کہ محکمہ صحت نے زیارت اربعین کے لئے خصوصی خدمات پر غور کیا ہے جو 7 صفر سے شروع ہوا اور آخری زائر کی روانگی تک جاری رہے گا تاکہ زائرین کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔

ڈاکٹر انور حمید الخفاجی نے کربلا کے محکمہ صحت کے خدمات کے سلسلہ میں بتایا: اس پروگرام میں کربلا کے مرکز اور شہر کے داخلی راستوں پر 800 ایمبولینس کی تعیناتی شامل ہے، جن میں سے ہر ایک ایمبولنس ادویات اور ہنگامی طبی آلات سے لیس ہے اور ہنگامی صورتحال میں آپریشن کی سہولت فراہم ہے تاکہ مریض کو منتقل کرنے کا موقع ملے تاکہ کربلا میں موجود سرکاری یا غیر سرکاری ہسپتالوں میں منتقلی کی جا سکے۔

کربلا محکمہ صحت کے نمائندے نے مزید بتایا: کربلا میں دو سرکاری اسپتال ہیں اور اس کے علاوہ پانچ پرائیویٹ اسپتال بھی اس سلسلہ میں ہماری مدد کرتے ہیں اور ان کے علاوہ 22 سے زائد کلینکس محکمہ صحت کربلا کی نگرانی میں کر رہی ہیں اور زائرین اربعین کے راستے میں 130 کلینک زائرین کی خدمات کے لئے آمادہ ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کے علاوہ مختلف ممالک کی ہلال احمر کمیٹیاں جیسے کہ ایرانی ہلال احمر اور وزارت صحت کے لئے دیگر محکمے اور پاپولر موبلائزیشن فورسز کے طبی عملے اور فوجی دستے اور روضہ ہائے مبارک بھی تعاون کر رہے ہیں تاکہ زائرین کی بہتر خدمات انجام دی جا سکے۔

ڈاکٹر انور حمید الخفاجی نے بتایا کہ کربلا شہر اور اس کے طرف جانے والے راستوں پر 130 کلینکس بشمول کربلا بغداد، کربلا بابل، کربلا نجف زائرین کو 24 گھنٹہ طبی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

کربلا محکمہ صحت کے نمائندے اور ترجمان نے یہ بتاتے ہوئے کہ زیارت اربعین کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ اور گرمی سے زائرین کو خطرہ ہو سکتا ہے بتایا: ہیٹ اسٹروک اور سنبرن ان چیزوں میں شامل ہیں جن کا سامنا زائرین کو ہو سکتا ہے اس لئے زائرین کو ہمیشہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دن کے وقت صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک براہ راست سورج کی روشنی میں چلنے سے گریز کریں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تمام کلینک اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ زیادہ عمر والوں کی دائمی بیماریوں اور مسائل سے نمٹنے اور انہیں خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ڈاکٹر انور حمید الخفاجی نے ذاتی حفظان صحت کو بہت اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا: ہم زائرین کو ہمیشہ مشورہ دیتے ہیں کہ وہ کھانا تیار کرنے سے پہلے اپنے ہاتھ صابن اور پانی یا جراثیم کش ادویات سے دھوئیں تاکہ کسی بھی وبائی امراض اور فوڈ پوائزننگ کی منتقلی کو روکا جا سکے۔

کربلا محکمہ صحت کے نمائندہ اور ترجمان نے زائرین کی طرف سے استعمال ہونے والے پانی اور کھانوں کو کنٹرول کرنے کے لئے زائرین کے راستے میں صحت کے ٹیموں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ موکب کے کھانوں کے نمونے لے کر خصوصی لیبارٹریوں کو بھیجے جائیں گے تاکہ کھانے کی جانچ کر کے صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے ان لوگوں کے لئے جنہیں سانس کی تکلیف اور متعدی بیماری ہیں، بتایا کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اور چھینکنے اور کھانستے وقت ٹشو پیپر کا استعمال کریں تاکہ یہ بیماری دوسروں تک نہ پھیل سکے۔

ڈاکٹر انور حمید الخفاجی نے طبی ہدایات اور سفارشات پر عمل کرنے کی ضرورت کو دوبارہ تجویز کرتے ہوئے کہا: یہ اشیاء کربلا کے محکمہ صحت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں اور محکمہ صحت کی جانب سے “ملین زائرین” کے عنوان سے ایک خصوصی صفحہ بنایا گیا ہے جہاں زائرین کی ذاتی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہدایات دی گئی ہیں اور آخر میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام زائرین اپنے گھروں کو صحت و سلامتی کے ساتھ واپس جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button