اسلامی دنیاخبریںعراق
نجف اور کربلا کے درمیان زائرین کی آمد و رفت کے لئے عراقی بارڈر گارڈ فورس کی 750 گاڑیاں مختص
عراق کے وزیر داخلہ اور زیارت اربعین کے لئے اعلی سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ عبدالامیر الشمری نے نجف اشرف اور کربلا صوبوں کے درمیان زائرین کی آمد و رفت کے لئے بارڈر گارڈ کمانڈ کی 750 گاڑیاں مختص کرنے کی خبر دی۔
واضح رہے کہ الشمری نے فیلڈ کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی سرگرمیوں پر زور دیا کہ زیارت اربعین کے قریب آتے ہی دیگر خدماتی اداروں کے ساتھ کوششیں اور تعاون بڑھایا جائے۔
عراق کے وزیر داخلہ نے بارڈر گارڈ فورسز کمانڈ کی آئس پروڈکشن ورکشاپ کا بھی دورہ کیا جو صوبہ نجف اشرف میں حسینی موکب، انجمنوں اور شہریوں میں برف تقسیم کرتی ہے اور اربعین کے احیاء کے پروگرام میں شرکت کرتی ہے۔