اسلامی دنیاایرانخبریںعراق
ایران عراق بارڈر پر غیر ایرانی زائرین کی بڑی موجودگی
ایام اربعین حسینی کے موقع پر ہزاروں غیر ایرانی زائرین زیارت اربعین میں شرکت کے لئے بازرگان سرحد سے عراق میں داخل ہوئے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں گرجستان، آذربائیجان اور ترکی سے 6000 زائرین ایران آئے اور ایران سے بازرگان سرحد کے ذریعہ عراق کربلا پہنچے۔
واضح رہے کہ تازہ ترین اعلان کردہ اعداد و شمار کے مطابق 16 اگست کو ترکی، آذربائیجان اور گرجستان سے کم از کم 2041 زائرین اس سرحد سے عراق میں داخل ہوئے۔ بتا دیں کہ زائرین کی تعداد میں یہ نمایاں اضافہ بازرگان سرحد کی اہمیت اور اس سرحد پر زائرین کی خدمت کے معیار میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے کہ جو محبان اہل بیت علیہم السلام کی بڑی تعداد کے استقبال کا سبب ہے۔