پاکستان : پنجاب کے مختلف اضلاع میں شیعہ علماءو اکابرین کے گھروں پر بلاجواز چھاپے
پنجاب حکومت کے ان جابرانہ اور آمرانہ اقدامات کی شیعہ قومی تنظیمات مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماءکونسل کی جانب سے سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہےاور وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا گیاہے کہ ان ظالمانہ اقدامات کو فوری روکا جائے بصورت دیگر ملت جعفریہ شدید احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔مریم نواز حکومت کی کارستانی، پنجاب کے مختلف اضلاع میں شیعہ علماءو اکابرین کے گھروں پر بلاجواز چھاپے۔ شیعہ تنظیموں کی جانب سے پنجاب حکومت کے متعصبانہ اقدامات کی پرزور مذمت، فوری طور پر غیر قانونی چھاپوں کے خاتمےکا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کی متعصب حکومت عزاداران حسینی کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے باز نا آئی، سیالکوٹ ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد ، چکوال ودیگر اضلاع میں شیعہ علمائے کرام، اکابرین اور بانیان مجالس کے گھروں پر غیر آئینی وقانونی چھاپوں میں تیزی آگئی ہے ۔