اسلامی دنیاخبریںماتمی انجمنیں اور حسینی شعائرہندوستان

عزاداری میں شامل کی جا رہی نئی نئی چیزوں کو روکا جائے: مولانا سید سیف عباس

انجمن ہائے ماتمی کے جلسہ میں چہلم کے جلوس کا وقت بڑھانے کا کیا گیا مطالبہ لکھنو۔ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اور کربلا کے شہیدوں کے چہلم کی تیاریوں کے سلسلہ میں لکھنو میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے وکیل مولانا سید سیف عباس نقوی کی صدارت میں وکٹوریہ اسٹریٹ واقع امام باڑہ ناظم صاحب میں انجمن ہائے ماتمی کا جلسہ ہوا۔

مولانا سید سیف عباس نقوی کے زیر صدارت جلسہ میں لکھنو شہر کی 75 سے زائد انجمن ہائے ماتمی کے عہدے داران نے شرکت کی۔ مولانا سید سیف عباس نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لکھنو کی عزاداری کو دنیا میں مرکزیت حاصل ہے۔ لکھنو کی عزاداری کو ریلی میں تبدیل کرنے کی کوشش افسوسناک ہے۔ مولانا نے کہا کہ عزاداری میں جو نئی نئی چیزیں شامل کی جا رہی ہیں ان کو روکا جائے اور بزرگ علماء کی صدیوں سے رائج عزاداری کو باقی رکھا جائے۔ جلسہ میں انجمنوں کے ذمہ داران نے کہا کہ انجمنوں کی تعداد بڑھی ہے اس لئے جلوس کا وقت بھی بڑھایا جائے۔ انجمنوں نے اتفاق رائے سے کہا کہ چہلم کے جلوس میں علم، تعزیہ، عماری، شبیہ ذوالجناح، شبیہ تابوت برآمد کئے جائیں گے جو جلوس عزا کی شان ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button