اسلامی دنیاخبریںعراق

زائرین اربعین کو صحت اور طبی خدمات کی فراہمی کے لئے عراقی وزیر صحت کی فیلڈ نگرانی

اب جب کہ امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں چند دن باقی ہیں اور زائرین کی ایک بڑی تعداد کربلا پہنچ رہی ہے، عراقی وزیر صحت نے زائرین اربعین کو صحت اور طبی خدمات کی فراہمی کی فیلڈ نگرانی کا معاملہ ذاتی طور پر شروع کیا ہے۔ عراقی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا: عراقی وزیر صحت الحسناوی فیلڈ میں زائرین اربعین کو فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات کی پیروی کرتے ہیں اور اسی سلسلہ میں انہوں نے آج بغداد کے جنوب میں واقع المحمودیہ اسٹیٹ ہسپتال کا دورہ کیا۔

واضح رہے کہ الحسناوی نے اس سے قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا: اس سال اربعین کے لئے عراقی وزارت صحت کا صحت منصوبہ زائرین کربلا کے پیدل مارچ کے ساتھ جاری رہے گا، اس دوران وزارت دفاع، ملک، حشد الشعبی، ہلال احمر کا شعبہ صحت اور روضہ ہائے مبارک سے وابستہ شعبہ صحت اسی طرح رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دینے والے شرکت کریں گے۔

الحسناوی نے بتایا: 2000 ایمبولینس گاڑیاں اور ایک لاکھ وزارت صحت کے کارکنان اس خدمت کہ انجام دہی میں شریک ہوں گے اور تمام جگہوں پر یہ خدمات انجام پائے گی۔ عراقی وزیر صحت نے کھانے پینے کی اشیاء کی نگرانی کرنے والی ٹیموں کی تشکیل کا اعلان کیا جو زائرین کو کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کرنے کے لیے تیار ہیں، حفاظتی عملے کو صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کے لئے تربیت دینے، صحت کی غیر متوقع صورتحال کے لئے تیزی سے ریسپانس ٹیموں کی تشکیل اور کربلا اور تمام صحت کے مراکز پر مکمل چوکس رہنے کی خبر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button