Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںدنیاشیعہ مرجعیت

آیۃ اللہ سید علی حسینی شیرازی کی وفات پر مختلف دینی علمی شخصیات اور اداروں کی تعزیت

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے فرزند اکبر فقیہ اہل بیت علیہم السلام آیۃ اللہ سید علی حسینی شیرازی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی وفات پر مختلف دینی علمی شخصیات اور اداروں نے تعزیت پیش کی۔

مجمع مدرسین و محققین حوزہ علمیہ قم

بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ وانا الیہ راجعون
محضر مبارک آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام عزہ العالی
آپ کے عظیم عالم فرزند حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی حسینی شیرازی کی وفات کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ ہم اس مصیبت پر مرجع عالی قدر اور دیگر وابستگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ خداوند عالم سے مرحوم کے لیے رحمت و مغفرت اور ائمہ اطہار علیہم السلام کے سات محشور ہونے اور تمام پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتے ہیں۔
حضرت عالی کی صحت و سلامتی اور توفیقات میں اضافہ کے آرزومند ہیں۔
مجمع مدرسین و محققین حوزہ علمیہ قم

آیۃ اللہ ڈاکٹر شیخ عیسی خاقانی

انا للہ وانا الیہ راجعون و حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم۔

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے فرزند حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی حسینی شیرازی کے انتقال کی افسوس ناک خبر موصول ہوئی۔
ہم اس عظیم مصیبت پر مرحوم کے والد مرجع عالی قدر، خانوادہ محت خانوادہ محترم اور تمام پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔
بارگاہ خدا میں دعا ہے کہ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت کے زیر سایہ بہشت بری میں جگہ عنایت کرے اور ان کے پسماندگان اور اہل خانہ کو صبر و اجر عنایت فرمائے۔
والسلام علیہم وعلیکم جمیعا ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
العبد الفانی۔ عیسی بن عبد الحمید الخاقانی

آیۃ اللہ علی رضا سنجری اراکی

بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ وانا الیہ راجعون

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے فرزند آیۃ اللہ سید علی حسینی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر ان کے خانوادہ خصوصا والد معظم، خانوادہ شیرازی، حوزات علمیہ اور عالم تشیع کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔
انشاءاللہ ائمہ معصومین علیہم السلام اور مومنین کی پاکیزہ ارواح کے ساتھ مشہور ہوں۔

7 صفر الاصب
علی رضا سنجری اراکی

آیۃ اللہ کاظم قاضی زادہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ وانا الیہ راجعون

حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دامت برکاتہ

آپ کے فرزند مکرم حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی حسینی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ اس مصیبت پر مرجع عالی قدر، مرحوم کے برادران گرامی اور جلیل القدر خانوادہ شیرازی کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ خداوند عالم سے مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت اور تمام پسماندگان کے لئے صبر جمیل و اجر جزیل کی دعا کرتے ہیں۔

کاظم قاضی زادہ
9 صفر المظفر 1446

متعلقہ خبریں

Back to top button