Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
خبریںدنیاہندوستان

وزیر اعظم نریندر مودی کی فون پر محمد یونس سے بات چیت

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے فون پر محمد یونس سے بات کی ہے۔ محمد یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ہیں جن سے پی ایم مودی نےموجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ کر جانکاری دی ہے۔
پی ایم مودی نے اپنے پوسٹ میں بتایا ہے کہ انھوں نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے بات کر ملک کی جمہوریت، استحکام اور ترقی کے لیے ہندوستان کی حمایت کا عزم ظاہر کیا ہے۔ پوسٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’پروفیسر محمد یونس کا ٹیلی فون آیا۔ ان سے موجودہ صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ ایک جمہوری، مستحکم، پرامن اور ترقی پسند بنگلہ دیش کے لیے ہندوستان کی حمایت کا میں نے اعادہ کیا۔ انھوں نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں اور تمام اقلیتوں کے تحفظ کا بھروسہ دلایا ہے۔
ہ بنگلہ دیش میں جون سے جاری ریزرویشن مخالف تحریک کے سبب شیخ حسینہ کو وزیر اعظم عہدہ سے استعفیٰ دینا پڑا۔ 5 اگست کو ان کے استعفیٰ کے بعد فوج نے قیادت سنبھالی اور عبوری حکومت تشکیل دی گئی۔ پروفیسر محمد یونس کو عبوری حکومت کا چیف ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر حملوں کی خبر کے درمیان محمد یونس گزشتہ دنوں ڈھاکہ کے سب سے بڑے ڈھاکیشوری مندر پہنچے تھے۔ انھوں نے یہاں ہندو تنظیموں کے ذمہ داران سے بات کر انھیں سیکورٹی کا بھروسہ دلایا۔ تب انھوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ ملک میں سب کے یکساں حقوق ہیں اور کسی کو کے ساتھ تفریق آمیز رویہ اختیار نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button