اسلامی دنیاایرانخبریںعراق

عراق ؛صوبہ دیالی میں ایرانی زائرین کی بس پلٹی، متعدد زخمی

دیالی کے ایک سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس صوبے کے مشرق میں ایرانی زائرین کی بس پلٹنے سے 10 زائرین زخمی ہو گئے۔

اربعین کے دنوں میں، کربلا کی جانب لا تعداد زائرین سفر کرتے ہیں، ایسے موقع پر سڑک حادثے ایک اہم تشویش کا سبب بن جاتے ہیں، لاکھوں زائرین کار، بس وغیرہ کے ذریعہ یا پیدل اس روحانی سفر پر جاتے ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں پر بھیڑ اور ٹریفک میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

ایسے موقع پر ڈرائیونگ کے قوانین کی رعایت نہ کرنے، طویل سفر کی وجہ سے تھکاوٹ اور موسمی حالات پر توجہ نہ دینا حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔

ادھر دوسری طرف جمعرات کو زائرین اربعین کو مشہد سے شلمچہ بارڈر لے جانے والی بس گرمسار نامی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گئی جس میں 2 زائرین جاں بحق اور 47 زائرین زخمی ہو گئے۔

پانچ ایمبولینس، ایک ایمبولینس بس اور ایک ایمرجنسی ہیلی کاپٹر جائے حادثہ پر پہنچ گئے تاکہ زخمیوں کو فوری امداد فراہم کی جا سکے جا سکے اور گرمسار کے معتمدی اسپتال لے جایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button