آیۃ اللہ سید علی شیرازی کی وفات پر قبیلہ بنی اسد نے تعزیت پیش کی
آیۃ اللہ سید علی شیرازی کی وفات پر قبیلہ بنی اسد كے سرداروں ، عشایر اور شیوخ نے تعزیت پیش کی شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس تعزیت نامہ میں بیان ہوا: قبیلہ بنی اسد مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ، سوگوار کنبہ، خاندان شیرازی اور عراق اور بیرون عراق کے حوزات علمیہ کی خدمت میں آیۃ اللہ سید علی شیرازی کے انتقال پر تعزیت پیش کرتا ہے۔
اس تعزیتی بیان میں آیا : ہم قبیلہ بنی اسد اس عظیم عالم دین کی وفات حسرت آیات پر معزز و مکرم خاندان شیرازی کے غم میں شریک ہے۔ اللہ تبارک و تعالی سے مرحوم کے لئے وسیع رحمت، حصول جنت اور اجداد طاہرین کے ساتھ محشور ہونے کی دعا کرتے ہیں۔ نیز جملہ پسماندگان، اہل خاندان اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔
متذکرہ بیان میں آیۃ اللہ سید علی حسینی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں تقوی، علم اور کرامت و عظمت کی ایک مثال بتایا گیا اور اس بات پر تاکید کی گئی کہ جو لوگ ان سے ملے ہیں یا جانتے ہیں وہ ان کے خوبیوں سے واقف ہیں کہ مرحوم کی وفات ایک ایسا نقصان ہے جس کی بھرپائی ممکن نہیں ہے۔