Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاکستان ؛ژوب میں زائرین کی بس پر فائرنگ، ڈرائیور نے دہشتگردوں کو کچل دیا

بلوچستان کے علاقہ ژوب میں زائرین کی بس پر موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے کئی زائرین کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ زائرین کی بس کے ڈرائیور اور گارڈ نے کمال مہارت سے موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کو کچل دیا، دونوں دہشت گرد زخمی حالت میں زائرین کے پاس ہیں۔ زخمی زائرین کو ریسکیو کیا جا رہا ہے، امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جن کو بس کی ٹکر سے گرایا گیا۔ تاہم سیکیورٹی فورسز بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں ایک زخمی دہشت گرد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے دونوں دہشت گردوں کو زخمی حالت میں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چونکہ پاکستان کی زمینی سرحد ایران سے ملتی ہے لہذا پاکستان سے بڑی تعداد میں زائرین ایران و عراق کے روضہ ہائے مبارک کی زیارت کے لئے زمینی راستے سے جاتے ہیں۔ لہذا پاکستان میں سرگرم سنی دہشت گرد گروپس موقع ملتے ہی زائرین پر حملہ کرتے ہیں۔ بسوں میں آگ لگاتے ہیں، زائرین کے مال لوٹتے ہیں اور انہیں شہید بھی کر دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button