زیارت اربعین کے سلسلے میں عراقی وزراء کونسل کے اہم فیصلے
زیارت اربعین امام حسین علیہ السلام کی تیاریوں کے سلسلہ میں عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی کی سربراہی میں وزراء کونسل نے اہم فیصلے لئے جن میں زائرین اربعین کی خدمات میں اضافہ بھی شامل ہے۔ شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے بتایا کہ السودانی کی زیر صدارت وزراء کونسل کے تینتیسوے جلسے میں زیارت اربعین کی تیاریوں سمیت ملک کے عمومی حالات کا جائزہ لیا گیا۔
اس میٹنگ میں السودانی نے متعلقہ وزارتوں اور حکام کو اپنی سابقہ ہدایات سے دوبارہ آگاہ کیا تاکہ تمام سرکاری ادارے زائرین کربلا کی بڑی تعداد کے مشاہدے کرنے والے صوبوں میں حسینی موکب کے لئے مربوط خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پوری کوشش کریں۔ ان خدمات میں صحت، بجلی، تیل، نقل و حمل اور تجارت کی وزارتیں شامل ہیں، جن میں سے ہر ایک زیارت اربعین کو آسان بنانے اور زائرین اربعین کی حفاظت اور آرام کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
السودانی نے اربعین کے پروگراموں میں شرکت کرتے وقت سرکاری اہلکاروں کے رسمی کاموں کو کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا چاہے وہ لوگ جو اس عظیم اجتماع میں زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لئے حاضر ہوتے ہوں یا وہ لوگ جو صرف زیارت اربعین میں شرکت کے لئے جاتے ہوں۔
یہ فیصلے وسیع تیاریوں کے فریم ورک میں کئے گئے ہیں جن کا عراق زیارت اربعین کے موقع پر مشاہدہ کر رہا ہے اور یہ اس عظیم دینی زیارت کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لئے عراقی حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔