اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ بشیر نجفی نے آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کو ان کے فرزند کی وفات پر تعزیت پیش کی

آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ بشیر نجفی دام ظلہ نے آیۃ اللہ سید علی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

انہوں نے آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ اور ان کے معزز خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے اس عالم دین کی رحلت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، جنہوں نے علم اور دین کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا اور اپنے عقیدت مندوں اور شاگردوں کے دلوں پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی نے آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سی فون پر بات کرتے ہوئے آیۃ اللہ سید علی شیرازی کے انتقال کو امت اسلامی کا عظیم نقصان بتایا۔ انہوں نے مرحوم کے علمی مرتبے اور علوم کی ترویج و تعلیم کی قدر کی اور تمام پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button