اسلامی دنیاخبریںعراق

نجف اشرف میں تیرہویں سالانہ زیارت اربعین کانفرنس

پیر کو نجف اشرف شہر میں زیارت اربعین امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر حوزہ علمیہ نجف اشرف کے مبلغین کی تیرہویں سالانہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے زیر اہتمام "طلاب حوزہ علمیہ زیارت اربعین کے راستے میں دینی خدمات ادا کریں” کے نعرہ کے اس کانفرنس کا تلاوت قرآن کریم سے آغاز ہوا۔ بعدہ عراقی شہداء کے علوئے درجات کے لئے سورہ فاتحہ پڑھی گئی۔

شرکا نے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد زیارت اربعین کے فقہی اور اعتقادی پہلوؤں کو فروغ دینا اور عراق کے اندر اور باہر سے آنے والے زائرین اربعین حسینی کے سوالات اور شبہات کے جوابات دینا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سالانہ کانفرنس کا آغاز زیارت اربعین کے عظیم اجتماع کے علمی اور فقہی پہلوؤں کو مزید اجاگر کرنا ہے جو کہ ایک بڑا میڈیا پروجیکٹ ہے جو پوری دنیا اور عراق کے مختلف صوبوں سے زائرین کو کربلا لے جاتا ہے۔

اس کانفرنس کے شرکاء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ منصوبہ دینی بیداری کو پھیلانے اور زائرین کے سوالات کے جوابات دینے کے لئے بنایا گیا ہے۔ یہ خدمت حوزہ علمیہ نجف اشرف کے طلاب کے تعاون سے انجام دی جائے گی اور نامور علماء کی ایک جماعت کربلا کی سمت جانے والی سڑکوں پر شرعی احکام اور دینی مسائل کی وضاحت کے لئے موجود ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button