Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
خبریںدنیاماتمی انجمنیں اور حسینی شعائرہندوستان

قرآن کریم کا ہر لفظ شان بلاغت اور روح فصاحت ہے: مولانا سید کلب جواد نقوی

لکھنو۔ ایلیا کالونی پیر بخارہ چوک واقع جناب سید مظہر عباس صاحب کے عزا خانے میں سالانہ مجلس عزا منعقد ہوئی۔ جسے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید کلب جواد نقوی صاحب قبلہ امام جمعہ شاہی آصفی مسجد لکھنؤ نے خطاب فرمایا۔

مجلس کا آغاز جناب طالب حسین زیدی صاحب نے قرأت حدیث کساء سے کیا۔ جناب اختر حسین صاحب نے سوز خوانی کے فرائض انجام دئے۔ شعراء اہل بیت علیہم جناب افروز زیدی دتیاوی، جناب سعید جعفری، جناب سجاد ہلوری نے بارگاہ شہیدان کربلا میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید کلب جواد نقوی صاحب قبلہ نے سورہ بقرہ آیت نمبر 23 “اگر تمہیں اس کلام کے بارے میں کوئی شک ہے جسے ہم نے اپنے بندے پر نازل کیا ہے تو اس کا جیسا ایک ہی سورہ لے آؤ اور اللہ کے علاوہ جتنے تمہارے مددگار ہیں سب کو بلالو اگر تم اپنے دعوے اور خیال میں سچّے ہو۔” کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے فرمایا: قرآن کریم نے چیلنج کیا اگر تمہیں شک ہے کہ قرآن اللہ کی کتاب نہیں ہے تو تم اس کے ایک سورہ کا جواب لے آو۔ اگر آپ پورے قرآن مجید تلاوت فرمائیں گے تو آپ کو پتہ چلے گا کہ کبھی پورے قرآن مجید کے جواب کا مطالبہ ہوا کہ اگر تمہیں شک ہے کہ قران اللہ کا کلام نہیں ہے تو قرآن مجید کا جواب لے آؤ اور جب قرآن مجید کا جواب لوگ نہیں لا سکے تو اب چیلنج کو اور کم کیا، چیلنج کو اور گھٹا دیا گیا کہ اچھا اگر پورے قرآن کا جواب نہیں لا پا رہے ہو تو 10 ہی سوروں کا جواب لے آؤ اور جب 10 سوروں کا جواب بھی نہیں لا سکے۔ تب بھی قرآن مجید نے اپنی فتح کا اعلان نہیں کیا بلکہ چیلنج کو اور کم کر دیا یہ ہے که اگر 10 سوروں کا جواب نہیں لا سکتے تو ایک ہی سورہ کا جواب لے آؤ، ان سوروں میں سورہ کوثر بھی شامل ہے جس میں کل تین آیتیں ہیں، اس کا جواب لے آؤ، ایک سورہ کا جواب لے آؤ، اس کے بعد بھی فتح کا اعلان نہیں ہوا کہ دشمن ہار گیا، مخالف ہار گیا بلکہ چیلنج کو اور کم کر دیا گیا اور گھٹا دیا گیا۔ اعلان ہوا کہ اگر پورے سورہ کا جواب نہیں لا پا رہے ہو تو ایک آیت کا جواب لے آؤ۔ یہ ہے حقانیت قرآن۔

مولانا سید کلب جواد نقوی نے فرمایا: عموما دو صدیوں میں زبانوں میں تبدیلیاں آ جاتی ہیں، الفاظ بدل جاتے ہیں اور اس کے معنی بھی تبدیل ہو جاتے ہیں، لیکن 1400 سال سے قرآن مجید آج بھی اپنی حقانیت کے ساتھ ہر زمانے میں مفہوم کے ساتھ ساتھ الفاظ میں بھی فصیح و بلیغ ہے کہ قرآن کا ہر لفظ شان بلاغت اور روح فصاحت ہے۔

بعد مجلس انجمن ماتمی نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی۔ مجلس میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button