Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںعراق

اربعین حسینی کے موقع پر عراق کے تمام سرکاری ادارے خدمت کے لئے مکمل تیار

عراقی سرکاری میڈیا کے مطابق عراق کے تمام سرکاری ادارے زیارت اربعین حسینی کے لئے مکمل تیار ہیں۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

عراق کے سرکاری میڈیا کے ترجمان حیدر مجید نے منگل کے روز تاکید کی کہ زیارت اربعین کے کامیاب انعقاد کے لئے عراقی حکومت کے تمام ادارے مکمل تیار ہیں۔شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق حیدر مجید نے اس حوالے سے بتایا: امام حسین علیہ السلام کی ملین زیارت اربعین کے لئے حکومتی اقدامات سرحدی گزرگاہوں اور داخلی مقامات پر زائرین کو قبول کرنے سے شروع ہوں گے اور سرحدی گزرگاہوں کی تنظیم اپنی سہولیات اور ساز و سامان کو بڑھا کر جیسے کہ کمپیوٹرز کے تعداد میں اضافہ، مسافروں کے داخلے کے مقامات میں اضافہ، فوجی اور سول ملازمین کے تعداد میں اضافہ، عراق میں داخل ہونے والے زائرین کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کو کنٹرول کرنا اور کربلا جانے میں ان کی مدد کرنا شامل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا: بجلی وزارت سمیت تمام سرکاری اداروں کو ضروری ہدایات اور وارننگ دے دی گئی ہیں خصوصا کربلا اور نجف میں زائرین کو درکار بجلی کی فراہمی کے لئے تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسی طرح دوسرے صوبوں اور شہروں کے لئے بھی جہاں زائرین سفر کرتے ہیں بجلی کی فراہمی کے لئے زیادہ گھنٹے بجلی دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

حیدر مجید نے بتایا: وزارت نقل و حمل زائرین کی نقل و حمل کے لئے بڑی تعداد میں بسیں تیار اور لیس کرنے،  کربلا میں نئے ٹرمینل کھولنے کے لئے آمادہ ہے۔ وزارت پٹرولیم نے بھی کوٹہ بڑھانے میں خاطر خواہ کوششیں کی ہیں اور اس مقصد سے ٹینکوں میں مٹی کا تیل، گیس اور نقل و حمل کے لئے درکار ایندھن ذخیرہ کرنے پر غور کیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ دیگر وزارتیں بھی عراق کے اندر اور باہر سے آنے والے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں اور اس سمت میں اپنی تمام تر سہولیات کو بروئے کار لا رہی ہیں۔

فی الحال عراقی حکومت کی ہدایات کے مطابق تمام سرکاری ادارے بغیر کسی استثنی کے زائرین اربعین کو بہترین ممکنہ خدمات فراہم کرنے اور اس زیارت کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔پیدل اربعین مارچ ان شیعہ رسومات میں سے ایک ہے جو 20 سفر تک انجام پاتی ہے، زمانہ قدیم سے آج تک عراق کے لوگوں میں یہ ایک قدیمی رسم کے طور پر انجام پاتی ہے۔ یہ بڑا اجتماع عراق کے شیعوں کے درمیان ایک دیرینہ روایت ہے جس میں حالیہ برسوں میں دوسرے ممالک بھی شامل ہوئے ہیں اور اس دوران اہل بیت علیہم السلام کے پیروکار عراق کے مختلف علاقوں سے زیارت اربعین کے لئے کربلا کی جانب پیدل جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button