ایشیاءخبریںدنیا

تھائی لینڈ سیاسی ہلچل کے چلتے عدالت نے وزیراعظم کو معزول کردیا

تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم سریتھا تھاویسین کو فوراً عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ سریتھا نے کہا کہ وہ کورٹ کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اخلاقیات کا خیال رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی نبھائی ہے۔تھائی لینڈ کی ایک کورٹ نے بدھ کو وزیراعظم سریتھا تھاویسین کو عہدے سے ہٹا دیا۔ کورٹ نے وزیراعظم کی اخلاقی خلاف ورزی کی وجہ سے انہیں معزول کردیا ہے۔

کورٹ کے فیصلے نے تھائی لینڈ کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے تھائی لینڈ کی ایک کورٹ نے ملک کی اہم حزب اختلاف پارٹی کو تحلیل کرنے کا حکم سنایا تھا۔

اگست 2023 میں وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوئے سریتھا کے ذریعے نامزد کئے گئے ایک کابینہ ممبر پچت چونبن، ایک عدالتی عہدیدار کو مبینہ طور پر رشوت دینے کے مجرم تھے اور اس جرم کی سزا بھگت چکے تھے۔ اس نامزدگی کے خلاف بدھ کو آئینی عدالت نے فیصلہ سنایا۔ کورٹ نے 5:4 کی اکثریت سے تھاویسین کو فوراً دفتر وزارت اعظمی چھوڑنے کا حکم دیا۔وزیراعظم کی غیر موجودگی میں کابینہ ان کا کام کاج سنبھالے گی جب تک پارلیمنٹ نئے وزیراعظم کو نامزد نہیں کرتی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button