اسلامی دنیاایرانخبریںشیعہ مرجعیت

جو مسلمان اصل نماز کا منکر ہے چونکہ وہ دین کی ضروریات میں سے ایک ضرورت کا منکر ہے لہذا کافر کے حکم میں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منعقد ہوا جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اس شخص کے مال پر خمس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہ جو زندگی میں خمس کا منکر تھا اور مر گیا، فرمایا: اس شخص کی اولاد پر اس کے مال پر خمس نکالنا واجب ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے ایسے شخص کے مال سے خمس نکالنے کی وجہ بتاتے ہوئے فرمایا: جو زندگی میں خمس کا منکر تھا اور اسی عالم میں دنیا سے گزر گیا چونکہ مسلمان تھا اور خمس کے منکر ہونے کے سبب اسے ادا نہیں کیا اگرچہ اس پر خمس کی ادائیگی واجب تھی۔ لہذا اس کے مال کا پانچواں حصہ اس سے مربوط نہیں ہے بلکہ خمس سے متعلق ہے، چونکہ خمس کی ادائیگی میں تبدیلی نہیں ہے اس لئے اس کے ورثہ پر واجب ہے کہ اس کے مال سے خمس نکالیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے منکر نماز کے سلسلے میں فرمایا: جو مسلمان اپنی زندگی میں نماز کا انکار کرتے ہوئے نماز نہ پڑھے، چونکہ اس نے دین کی ضروریات میں سے ایک ضرورت کا انکار کیا ہے لہذا وہ کافر کے حکم میں ہے لیکن چونکہ وہ مسلمان ہے اس لئے اس پر سے یہ واجب ساقط نہیں ہوگا اور جو نمازیں اس نے نہیں پڑھی ہیں ان کی ادائیگی اس پر واجب ہے۔ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے اس علمی جلسہ میں مندرجہ ذیل مباحث بیان ہوئے۔ نماز میت کے بعض احکام، نماز جماعت میں خاتون کی امامت، نابالغ ممیز بچے کی عبادت کا حکم، معاملات میں خیارات کے احکام، خمس کے بعض احکام، واجبات عینی کی ادائیگی کے لئے اجرت لینے کے احکام، مسافر کے لئے نافلہ نماز پڑھنے کا حکم، حج کے بعض احکام وغیرہ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button