نئے اعداد و شمار کے مطابق اتوار کو 700 سے زیادہ مہاجرین 11 کشتیوں پر انگلش چینل عبور کر کے برطانیہ میں داخل ہوئے جو کہ لیبر پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے۔برطانوی وزارت داخلہ نے بتایا کہ اتوار کو 700 سے زیادہ غیر قانونی پناہ کے متلاشی انگلش چینل کے ذریعہ فرانس سے برطانوی سرحد میں داخل ہوئے۔ خبر رساں ادارہ اے ایف پی کے مطابق اسی روز فرانس کے شہر کیلیس کے قریب مہاجرین کو لے جانے والی کشتی حادثہ کا شکار ہوئی اور دو افراد پانی میں ڈوب گئے۔ برطانوی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صرف ایک ہفتہ میں انگلش چینل کے ذریعہ 1700 سے زائد تاریکین وطن اس ملک میں پہنچ چکے ہیں۔ کیئر اسٹارمر کی لیبر حکومت نے غیر قانونی پناہ کے متلاشیوں کو روانڈا بھیجنے کے قانون کو منسوخ کر دیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم اور فرانسیسی صدر نے غیر قانونی ایمیگریشن کے انتظام کے لئے تعاون کو مضبوط بنانے کا عہد کیا ہے۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے آغاز سے اب تک اس ملک میں داخل ہونے والے تارکین وطن کی تعداد میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 18342 افراد تک پہنچ گئی ہے۔
نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں:
متعلقہ خبریں
Check Also
Close
-
ٹرمپ کا متنازع فیصلہ: لاکھوں مہاجرین اخراج کے خطرے میںجنوری 20, 2025