آیۃ اللہ سید علی شیرازی کے انتقال پر ہندوستان میں تعزیتی جلسات اور مجالس ترحیم
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے فرزند اکبر فقیہ اہل بیت علیہم السلام آیۃ اللہ سید علی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات حسرت آیات پر تعزیتی جلسات اور مجالس ترحیم منعقد ہوئیں۔ اسی سلسلہ میں لکھنو میں دفتر نمائندگی آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے زیر اہتمام جلسہ تعزیت اور مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔ مقررین نے فقیہ اہل بیت علیہم السلام آیۃ اللہ سید علی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کی دینی اور علمی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے اخلاق اور خدمات کو تفصیل سے بیان کیا۔
اسی سلسلہ میں امروہہ میں جلسہ تعزیت اور مجلس ترحیم منعقد ہوئی ۔ جس میں علماء نے مرحوم آیۃ اللہ سید علی شیرازی کی علمی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کی تالیفات اور شاگردوں کی تربیت کا تذکرہ کیا۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے فرزند اکبر آیۃ اللہ سید علی حسینی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا حرکت قلب بند ہو جانے سے صفر الاحزان 1446 ہجری کو قم مقدس ایران میں انتقال ہو گیا، مرحوم کی نماز جنازہ مرجعیت شیعہ کی اقتدا میں ادا ہوئی۔ منگل8 صفر الاحزان 1446 ہجری کو قم مقدس میں تشییع جنازہ اور مجلس ترحیم کے بعد جنازہ عراق کی جانب لے جایا گیا تاکہ کربلا معلی میں سپرد خاک کیا جائے۔