اسلامی دنیاخبریںعراق

عراق نے زائرین اربعین کے لئے زرباطیہ مہران بارڈر پر ٹریفک کی گنجائش بڑھانے کی خبر دی

عراق نے زائرین اربعین کے لئے زرباطیہ مہران بارڈر پر ٹریفک کی گنجائش بڑھانے کی خبر دی

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ گذشتہ سال 30 لاکھ سے زائد زائرین نے عراق کی سرحد سے ایران کے مہران سرحد کے ساتھ سفر کیا، انہوں نے بتایا کہ اس سال طے شدہ منصوبے کے مطابق اس بارڈر پر 50 لاکھ زائرین کی گنجائش ہے۔اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔واسط عراق کے گورنر محمد جمیل المیاحی نے پیر کی شام سرحد کے زیرو پوائنٹس پر امام حسین علیہ السلام کے پرچم کو بلند کرنے کی تقریب کے دوران کہا: آج ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہم زائرین کی خدمت، سہولت اور حفاظت کے لئے تمام مربوط اقدامات کا استعمال کریں گے۔ المیاحی نے بتایا: عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی کی مرکزی حکومت اور مقامی حکومتوں کی کوششوں سے شاندار زیارت اربعین کے انعقاد کا بنیادی ڈھانچہ مکمل ہو گیا ہے۔ کربلا بغداد اور بغداد کی جانب جانے والی سڑکوں اور راستوں کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے بنیادی ڈھانچے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ بغداد نجف راستہ پر کام جاری ہے۔ انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ گذشتہ سال 30 لاکھ سے زائد افراد زرباطیہ ٹرمینل سے صوبہ واسط میں داخل ہوئے اور وہاں سے کربلا گئے تھے، بتایا: اس سال زرباطیہ بارڈر کے انفراسٹرکچر 50 لاکھ زائرین کی نقل و حرکت کے لئے تیار کیا گیا ہے اور اس ٹرمینل پر ایک ہزار سے زائد امدادی دستے زائرین کی خدمت کر رہے ہیں۔ گورنر واسط نے بتایا: اس سال ہم زائرین کو گذشتہ سال کی طرح بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں اور ہم فی الحال دفتری عمارتوں اور چھتوں کو مکمل کر رہے ہیں۔ المیاحی نے کہا: ایران اور عراق کے درمیان ایک اچھا تعامل زائرین کو ہمہ جہت خدمات فراہم کرے گا اور ان دونوں ممالک کے عوام کے دل بہت قریب ہیں اور یہ رشتہ مستقل ہے۔ انہوں نے آخر میں بتایا: عراقیوں کے گھر امام حسین علیہ السلام کے زائرین کا مہمان خانہ ہے اور اس ملک کے لوگ فخر سے زائرین حسینی کی میزبانی کریں گے۔ ان اطلاعات کے مطابق ایرانی زائرین کی بڑی اور بھاری موجودگی اس کراسنگ کے ذریعہ چند روز قبل شروع ہوئی اور اسی لئے اس دوران مذکورہ کراسنگ کے ذریعہ تجارتی تبادلے کو روک دیا گیا ہے تاکہ یہ مرکز مکمل طور پر ایرانی اربعین حسینی زائرین کی عراق امد کے لئے وقف ہو۔واضح رہے کہ عراق کے صوبہ واسط میں واقع زرباطیہ سرحدی گزرگاہ نے زائرین اربعین حسینی کے لئے رہائش فراہم کرنے کے لئے میدان میں وسیع انتظام کیا ہے جو کہ گذشتہ سال ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کی درخواست پر انجام پایا تھا۔ ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام نے زائرین حسینی کے لئے اس کراسنگ کو تیار کرنے کی درخواست کی تھی۔واضح رہے کہ امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس کے براہ راست نشریات کے لئے موبائل یونٹ چند روز قبل سے مہران بارڈر زیرو پوائنٹ پر تعینات ہے اور اربعین حسینی کے زائرین کی آمد کو کوریج کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button