اسلامی دنیاافغانستانخبریںغیر درجہ بندی
ہیومن رائٹس واچ: طالبان دنیا میں خواتین کے حقوق کے سب سے بڑے بحران کا سبب
ہیومن رائیٹس واچ نے طالبان کے ہاتھوں افغانستان کے سقوط کی تیسری برسی کے موقع پر انسانی حقوق کی صورتحال پر ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ طالبان نے افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد دنیا میں خواتین کے حقوق کا سب سے سنگین بحران پیدا کر دیا۔ اس تنظیم کے مطابق افغانستان کو اب بھی دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں سے ایک کا سامنا ہے۔ اس تنظیم نے بتایا کہ افغان شہریوں کی ضرورت کے پیش نظر انسانی امداد بہت کم ہے اور ہزاروں مہاجرین پاکستان سے افغانستان واپس جانے پر مجبور ہو چکے ہیں اور ہزاروں مزید لوگ مغربی ممالک کی جانب ہجرت کرنے کے منتظر ہیں۔