خبریںدنیاشیعہ مرجعیتہندوستان

آیۃ اللہ سید علی شیرازی کے انتقال پر لکھنو میں تعزیتی جلسہ

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے فرزند آیۃ اللہ سید علی شیرازی کا انتقال پر تعزیتی جلسہ مورخہ ١٢ اگست ٢٠٢٤ کو شہر لکھنؤ میں دفتر آیت اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ میں ایک تعزیتی جلسہ منعقد ہوا، جس میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے فرزند آیۃ اللہ سید علی شیرازی کا انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر شہر کی نامور علمی، ادبی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔جلسہ کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد مختلف علماء، اساتذہ، اور دانشور حضرات نے مرحوم آیت اللہ سید علی شیرازی کی علمی و دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید سیف عباس نقوی نے کہا کہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی دین کی خدمت، علم کے فروغ، اور اخلاقی اقدار کی ترویج میں گزاری۔

مولانا مصطفیٰ علی خان نے کہا کہ مرحوم آیت اللہ سید علی شیرازی ہمیشہ علمی مباحث میں مشغول رہتے تھے اور مومنین خصوصا طلاب حوزہ علمیہ کے ساتھ نہایت ہی شفقت سے پیش اتے تھے ،آپ اخلاق کا مجسم نمونہ تھے،حجۃالاسلام مولانا نفیس اختر صاحب نے کہا کہ مرحوم نے اپنی تحریروں اور دروس کے ذریعے معاشرے میں شعور بیدار کرنے اور لوگوں کو اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی وفات ایک بڑا علمی نقصان ہے، جس کا ازالہ ممکن نہیں۔

اس موقع پر حجۃالاسلام والمسلمین سید افضال حسین صاحب ،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا مصطفیٰ علی خان ادیب الھندی ، مولانا سید سھیل عباس صاحب ، حجۃ الاسلام مولانا کاظم مھدی صاحب ، حجۃ الاسلام مولانا ناصر عباس زیدی صاحب ،حجة الاسلام مولانا قمر الحسن صاحب حجۃالاسلام وزیر حسن زینبی ، حجۃ الاسلام مولانا نسیم الحسن خان صاحب، حجۃالاسلام مولانا آصف سیتھلی صاحب، مولانا مشرقین صاحب،مولانا مزرا واحد صاحب ،مولانا رهبر عسکری صاحت ،مولانا ڈاکٹر علی سلمان صاحب موجود تھے۔آخر میں، شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو معصومین علیہم السلام کے جوار میں جگہ عنایت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کو ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button