اسلامی دنیاخبریںعراق

کربلا میں ہنگامی جامع طبی منصوبہ پیش

کربلا گورنریٹ کہ جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ٹریٹمنٹ نے زائرین اربعین کی خدمت کے لئے ایک جامع ہنگامی منصوبہ تیار کرنے کی خبر دی۔ واضح رہے کہ یہ منصوبہ ملین اربعین مارچ کے آغاز سے 10 روز قبل نافذ ہو گا۔ کربلا شہر کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل صباح الموسوی نے ایک بیان میں کہا: کربلا کے محکمہ صحت نے عراق کے اندر اور باہر سے مختلف عمروں اور جنسوں کے لاکھوں زائرین کو قبول کرنے کے لئے ایک مربوط طبی منصوبہ تیار کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا: اس منصوبہ میں دو حصے شامل ہیں۔ ایک کربلا شہر کے شہریوں اور زائرین کو بہترین طبی خدمات فراہم کرنا، دوسرے زیارت اربعین کے دوران متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کو مضبوط بنانا ہے۔ الموسوی نے آخر میں بتایا: کربلا شہر میں وزارت صحت اور مقامی حکومت نے زائرین اربعین حسینی کی ضروریات کو پورا کرنے، ادویات اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے یہ ایک جامع بھی منصوبہ بنایا ہے، شہریوں اور زائرین کو بہترین ممکنہ خدمات فراہم کرنے کے لئے اپنی پوری صلاحیتوں کا استعمال کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button