Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاایرانخبریںشیعہ مرجعیت

آیۃ اللہ سید علی حسینی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کی تشییع جنازہ انشاءاللہ 8 صفر الاحزان سن 1446 شام 5 بجے بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ وانا الیہ راجعون

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ العالی کے فرزند ارجمند آیۃ اللہ سید علی حسینی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر ملال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے تمام مومنین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مرحوم کی تشییع جنازہ انشاءاللہ 8 صفر الاحزان سن 1446 مطابق 13 اگست 2024 بروز منگل کو شام 5 بجے بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی واقع قم مقدس خیابان چہار مردان کوچہ 6 سے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی جانب ہوگی۔ اسی دن نماز مغربین بعد مرحوم کی مجلس ترحیم بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی میں منعقد ہوگی۔ بعدہ تدفین کے لئے جنازہ کربلا معلی کی جانب روانہ ہو جائے گا جس کا تفصیلی اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ خدا وند عالم کی بارگاہ میں رحمت و رضوان الہی اور اہل بیت طیبین طاہرین کے ساتھ محشور ہونے کی دعا کرتے ہیں اور تمام پسماندگان وابستگان کے لئے صبر جمیل و اجر جزیل کی دعا کرتے ہیں لا حول و لا قوه الا بالله العلی العظیم اللهم عجل لولیک الفرج

متعلقہ خبریں

Back to top button