Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںعراق

کربلا گورنر نے زائرین اربعین حسینی کی جلد آمد پر اس صوبہ کی تیاریوں پر تاکید کی

کربلا گورنر نے زائرین اربعین کی جلد آمد اور ان کے استقبال کے لئے اس گورنریٹ کی تیاریوں پر زور دیا۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

کربلا گورنر نصیف جاسم الخطابی نے اربعین حسینی پر متعدد زائرین حسینی کی جلد آمد کے حوالے سے ان کے استقبال اور دیگر متعلق ضروری تیاریوں اور کربلا گورنریٹ کی جانب سے تمام تیاریوں کے مکمل کرنے پر تاکید کی۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق الخطابی نے کربلا گورنریٹ میں تمام سیکورٹی اور خدماتی محکموں کی موجودگی میں سالانہ زائرین اربعین کے اجلاس کے بعد منعقد پریس کانفرنس میں کہا: یہ اجلاس آیندہ چند دنوں میں کربلا میں منعقد ہونے والی کروڑوں زائرین اربعین کی زیارت کے منصوبوں اور اقدامات کا جائزہ لینے کی غرض سے منعقد ہوا۔
انہوں نے بتایا: کربلا میں سروس آپریشنز گذشتہ سال زیارت اربعین کے اختتام سے شروع کئے گئے ہیں تاکہ اس سال شہر کی تمام تیاریوں کو یقینی بنایا جا سکے۔‌
الخطابی نے اس بات پر زور دیا کہ خدمات کے محکموں نے زائرین اربعین کی نقل و حرکت میں سہولت کے لئے نئی سڑکوں کا افتتاح سمیت انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے منصوبوں پر عمل در آمد کرتے ہوئے خدمات کی فراہمی کے تمام ضروری پہلوؤں پر غور کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے سال لاکھوں زائرین کی زیارت کے بعد زائرین حسینی کی باقاعدہ نقل و حرکت کو آسان بنانے کے مقصد سے 8 چوک کو کھول دیے گئے۔
الخطابی نے یہ بتاتے ہوئے کہ کربلا کے سرکاری اداروں اور عام لوگوں کو ہر سال 80 ملین سے زیادہ زائرین حسینی کو خدمات فراہم کرنے کا اعزاز حاصل ہے، کہا: امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو اس وقت عراق کی سرحد میں داخل ہونے کے بعد سے خصوصی سیکورٹی حاصل ہوتی ہے۔
کربلا گورنر نے مزید بتایا: اس سال کے زائرین حسینی کے پہلے بڑے گروپ کی آمد کو دیکھتے ہوئے کربلا میں تمام صوبوں سے زائرین حسینی کی نمایاں موجودگی دیکھنے میں ائی ہے اور اس زیارت میں شرکت کرنے والے لاکھوں زائرین مختلف ممالک سے آ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button