پاکستان : علامہ اعجاز بہشتی پر مقدمہ آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے: علامہ علی اکبر کاظمی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے لاہور صوبائی سکریٹ میں میڈیا گفتگو کے دوران کہا کہ علامہ اعجاز بہشتی پر ایف ائی آر قانون اور آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے، موجودہ حکمران حق کی آواز کو دبا رہے ہیں، جو بھی موجودہ نااہل حکمرانوں کی خامیوں کی طرف اشارہ کرتا ہے، نااہل حکمران اس پر مقدمہ درج کرکے اسے جیل میں ڈال دیتے ہیں، لا قانونیت موجودہ حکمرانوں کیلئے عام سی بات بن گئی ہے، یہ نااہل حکمران درحقیقت عالمی استعمار کے غلام ہیں، جو عالمی استعمار کو خوش کرنے کیلئے کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں، ہم ان کو متنبہ کرتے ہیں کہ عوام کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کریں وگرنہ ان کا ٹھکانہ وطن عزیز پاکستان نہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے وطن عزیز پاکستان کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، جن کو کسی بھی صورت بھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے، وطن عزیز پاکستان کے لوگ بیدار ہو چکے ہیں، جو ان نااہل اور غلام حکمرانوں کی اصلیت اور حقیقت کو جان چکے ہیں، اب وہ وقت دور نہیں کہ جب بہت جلد عوام اپنے حقوق کی اصولی کیلئے سڑکوں پر نکل کر انقلاب پرپا کریں گے، ہم فوری طور پر مطالبہ کرتے ہیں کہ علامہ اعجاز بہشتی کے خلاف درج ایف آئی آر کو جلد ختم کیا جائے اور حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، اگرعلامہ اعجاز بہشتی کو حکومت نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ان شاءاللہ پورے پاکستان میں یا حسین علیہ السلام کی صدا بلند ہوگی۔