اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیتغیر درجہ بندی

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اللہ کی حجتوں پر حجت اور امام ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور 5 صفر الاحزان سن 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے معصومین علیہم السلام کے حجت ہونے کے سلسلے میں فرمایا: حجت پیروی کے معنی میں ہے، یعنی ہم پر واجب ہے کہ ہم ہر لحاظ سے ان کی پیروی کریں۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے امام حسن عسکری علیہ السلام کی حدیث کی روشنی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے حجت ہونے کے سلسلہ میں فرمایا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اپنے معصوم فرزندان سے افضل ہیں اور ان پر اللہ کی حجت ہیں۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ 14 معصومین علیہم السلام کا علم مساوی ہے، جو ایک جانتا ہے وہ سب جانتے ہیں صرف ان کے درجات مختلف ہیں، پنجتن پاک بقیہ معصومین سے افضل ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ بقیہ معصومین سے افضل ہیں، اسی طرح دیگر پنجتن پاک باقی معصومین سے افضل ہیں۔ ایک روایت میں آیا ہے کہ حضرت حجت عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف اپنے 8 اجداد طاہرین سے افضل ہیں۔


آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں فرمایا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا امام کے حکم میں ہیں۔
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے اس علمی جلسہ میں مندرجہ ذیل مباحث بیان ہوئے۔ مسجد کے احکام، مسجد کی دیوار خراب کرنے کا حکم، تشہد کے بعض احکام، تجافی کے بعض احکام، نجاست و طہارت کے بعض احکام وغیرہ

متعلقہ خبریں

Back to top button