Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے

حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت پر بین الحرمین کربلا میں منفرد دسترخوان

کربلا۔ بین الحرمین میں جناب رقیہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے ایک منفرد دستر خوان بچھایا گیا جو کہ جناب رقیہ سلام اللہ علیہا کی یاد میں بچھایا جانے والا طویل ترین دسترخوان تھا، لیکن یہ دسترخوان کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل نہیں تھا بلکہ اس کی ہر چيز جناب رقیہ سلام اللہ علیہا کے مصائب کی یاد دلاتی اور آنکھیں اشک بار ہونے کا ذریعہ تھی۔

رپورٹ کے مطابق، اس عزاداری کے دسترخوان کا اہتمام و انتظام مُنتدى العالميّ لخَدَمَة السيّدة رقيّة سلام اللہ علیہا نامی تنظیم نے شعبۂ بین الحرمین اور شعبہ برائے حسینی شعائر و مواکب کے ساتھ مل کر کیا تھا۔

اس موکبِ عزاء میں خدمات سر انجام دینے والے مؤمن سید محمد علی حائری نے کہا ہے کہ اس ماہ صفر کی پانچ تاریخ کو بین الحرمین کے ایریا میں جناب رقیہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے دسترخوان بچھایا گیا جو اپنی نوعیت کا سب سے بڑا دستر خوان تھا اور اس کا آغاز 2010ء میں کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عزاداری کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کے بعد جناب رقیہ سلام اللہ علیہا کی زیارت پڑھی گئی اور مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی گئی اور جناب رقیہ سلام اللہ علیہا کے مصائب بیان کیے گئے۔

انہوں نے بتایا: کربلا دنیا کے ان سینکڑوں شہروں میں سے ایک ہے کہ جہاں جناب رقیہ سلام اللہ علیہا کے یومِ شہادت کے احیاء اور ان کے مصائب کو دنیا تک پہنچانے کے لئے اس تنظیم کی طرف سے اس نوعیت کا دسترخوان بچھایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button