علامہ انور علی نجفی کی سربراہی میں جامعۃ الکوثر کے وفد کی جانب سے پشاور میں زیر علاج مجروحین سانحہ پاراچنار کی عیادت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جامعۃ الکوثر کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے علامہ انور علی نجفی کی معیت میں پشاور کا دورہ کیا اور وہاں اسپتال میں زیرعلاج پاراچنار کے مجروحین کی عیادت کی۔ اراکین وفد نے مجروحین کی جلد صحت یابی اور مومنین کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔ وفد نے مجروحین کی طبعیت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ پارہ چنار پاکستان کا ایک شیعہ نشین علاقہ ہے جو شدت پسند سنیوں سے گھرا ہوا ہے۔ اس لئے اکثر وہاں شیعہ سنیوں کے ظلم و تشدد شکار ہوتے ہیں۔
کچھ دن قبل ایک شیعہ کی زمین پر سنی زبردستی قبضہ کرنا چاہتے تھے، مسئلہ نے طول پکڑا اور ایک ذاتی اختلاف قومی فساد بن گیا، نتیجہ میں بہت سے شیعہ شہید اور زخمی ہوئے۔ بہر حال دنیا کو پارہ چنار جیسے مسائل میں بھی سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا تا کہ بے گناہ شیعوں کے قتل کو روکا جا سکے۔