اسلامی دنیاخبریںکویتماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

کویت سے محبان امام حسین علیہ السلام کی زیارت اربعین پیدل مارچ کا آغاز

ملک کویت کے مقامی ذرائع کے مطابق دنیا کے دیگر علاقوں کی طرح کویت سے امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں نے گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی زیارت اربعین پیدل مارچ کا آغاز کیا۔ زیارت اربعین حسینی کی خاطر کویتی شیعہ پیدل صحرائے عبدلی کو پار کر کے جنوبی عراق میں داخل ہو گئے۔ واضح رہے کہ ملک کویت سے زیارت اربعین کے پیدل جلوس میں اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جو نجف کی جانب روانہ ہیں اور اس کے بعد کربلا معلی جائیں گے۔ واضح رہے کہ کویت کے شیعیان اہل بیت علیہم السلام عراق کے صوبہ بصرہ کا فاصلہ طے کرنے کے بعد اس ملک کے متعدد جنوبی صوبوں اور شہروں سے گذر کربلا معلی پہنچیں گے۔‌

متعلقہ خبریں

Back to top button