اسلامی دنیاپاکستانخبریں
پاکستان ؛وادی تیراہ: فورسز اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، 4 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان جان بحق
سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان وادی تیراہ میں 3 مختلف مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی تیراہ میں فائرنگ میں 4 خواج سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں مزید خوارج کی تلاش اور خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 بہادر جوان بھی جان بحق ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔