زیارت اربعین کے دوران کربلا کے لئے حسینیہ روڈ چوتھے مواصلاتی راستے کے طور پر تیار کی گئی ہے: نائب گورنر کربلا
زیارت اربعین کے دوران کربلا کے لئے حسینیہ روڈ چوتھے مواصلاتی راستے کے طور پر تیار کی گئی ہے: نائب گورنر کربلا
کربلا کے نائب گورنر نے بتایا: زیارت اربعین کے دوران کربلا کے لئے حسینیہ روڈ چوتھے مواصلاتی راستے کے طور پر تیار کی گئی ہے۔
اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔
کربلا کے نائب گورنر علی المیالی نے بتایا: کربلا گورنریٹ نے حسینیہ علاقے کے راستے کی تعمیراتی کام کو مکمل کر لیا ہے تاکہ زیارت اربعین کے دوران اسے کربلا جانے والی چوتھی سڑک کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق المیالی نے بتایا: تین دیگر سڑکوں کے علاوہ یہ نئی سڑک کربلا شہر کو عراق کے دارالحکومت بغداد اور دوسرے بڑے شہروں سے ملاتی ہے اور زیارت اربعین کے دوران زائرین حسینی کے لئے ایک اور راستہ فراہم کرتی ہے۔
کربلا کے نائب گورنر نے بتایا: حسینیہ روڈ کی تعمیر نو میں سڑکوں کی روشنی، سڑک کے فرش تکمیل، فٹ پاتھ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک سنگلز کی تنصیب اور ٹریفک کے ضابطہ کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
یہ سڑک جو حسینیہ کے علاقے سے کربلا تک پھیلی ہوئی ہے کربلا گورنریٹ کی طرف سے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور زیارت اربعین کے دوران زائرین حسینی کی تعداد میں نمایاں اضافے کے پیش نظر کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔
المیالی نے بتایا: اس سڑک کی تعمیر نو اربعین کے دنوں میں زائرین حسینی کے استقبال کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے دائرے میں کی گئی ہے اور اس حوالے سے اس صوبہ میں وسعت اور لیاقت ہے کہ وہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو قبول کرے اور ان کے استقبال کے معیار کو بہتر بنائے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس سڑک کے علاوہ کربلا کی طرف جانے والی تین دیگر سڑکوں (کربلا نجف، کربلا بابل اور کربلا بغداد) کی ضروری تیاری اور زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے کو یقینی بنانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔