علامہ راجہ ناصرعباس کا اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں عوامی اجتماع سے خطاب،شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
علامہ راجہ ناصرعباس کا اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں عوامی اجتماع سے خطاب،شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی
وفد نے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں امام جمعہ علامہ فدا حسین مظاہری سمیت علماء کرام ، سیکرٹری انجمن حسینیہ بمعہ اراکین ، صدر تحریک حسینی و اراکین اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کے ساتھ ملاقات کی اور شہداء کیلئے اجتماعی فاتحہ پڑھی اور غم زدہ خانوادہ کو تعزیت کو پیش کی۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ جناب سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی قیادت میں ایک اعلی سطح کے پارلیمانی وفد نے ضلع کرم کا دورہ کیا، وفد میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا صاحب ، پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی وسابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی صاحب ، رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ صاحب ،ایم این اے یوسف خان صاحب ،ایم ڈبلیوایم کے ایم این اے انجینئرحمید حسین صاحب ، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی موجود ہیں ۔
اس موقع پر وفد نے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں امام جمعہ علامہ فدا حسین مظاہری سمیت علماء کرام ، سیکرٹری انجمن حسینیہ مع اراکین ، صدر تحریک حسینی و اراکین اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کے ساتھ ملاقات کی اور شہداء کیلئے اجتماعی فاتحہ پڑھی اور غم زدہ خانوادہ کو تعزیت کو پیش کی۔