Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںدنیا

غزہ جنگ: اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو خان یونس سے انخلاء کا حکم

غزہ جنگ: اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو خان یونس سے انخلاء کا حکم

اسرائیلی فوج نےجنوبی غزہ کے خان یونس کے اطراف کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر انخلاء کا حکم جاری کیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ فلسطین کے راکٹ داغنے کے جواب میں اسرائیلی فوج جلد ہی ان علاقوں میں اپنا آپریشن شروع کر سکتی ہے۔خیال رہے کہ غزہ کے دوسرے بڑے شہر خان یونس، میں امسال اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں صرف تباہی ہی تباہی ہے۔ 

اسرائیل کے امداد کی رسائی میں رکاوٹ پیدا کرنے کے بعد غزہ بڑے پیمانے پر انسانی بحران کا سامنا کر رہا ہے ۔ غزہ میں اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں وہاں، انسانی، طبی اور بنیادی امداد کی رسائی ناممکن ہو گئی ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں مہلوکین کی تعداد 40؍ ہزار تک پہنچے والی ہے۔ 

خیال رہے کہ حماس کے سینئر لیڈر اسماعیل ہانیہ کے قتل کے بعد مشرقی وسطیٰ میں حالات خراب ہو گئے ہیں۔ انتقامی کاررائیوں میں اضافہ ہونے اور علاقائی جنگ چھڑنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

عالمی لیڈران غزہ میں جنگ بندی کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ منگل کو امریکی صدر جوبائیڈن نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے مشرقی وسطیٰ میں حالات معمول پر لانے کیلئے اپنے معاہدے کے تعلق سے بات چیت کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button