Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںعراق

زائرین اربعین حسینی کے استقبال کے لئے روضہ امیر المومنین علیہ السلام کی تیاریاں

زائرین اربعین حسینی کے استقبال کے لئے روضہ امیر المومنین علیہ السلام کی تیاریاں

روضہ امیر المومنین علیہ السلام نے زائرین کرام کے استقبال کے لئے مکمل تیاری کا اعلان کرتے ہوئے زائرین اربعین حسینی کی میزبانی اور آرام کے لئے مختلف جگہوں کو تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔‌

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

ایام زیارت اربعین میں روضہ امیر المومنین علیہ السلام زائرین اربعین حسینی کے استقبال کے لئے تیار ہے۔

روضہ مبارک امیر المومنین علیہ السلام کا انتظامی، تکنیکی اور انجینئرنگ عملہ اربعین حسینی کے موقع پر آنے والے زائرین کے استقبال، آرام اور رہائش کی جگہ تیار کر رہا ہے۔ یہ زائرین کرام امیر المومنین علیہ السلام کی زیارت کے بعد کربلا معلی چلے جائیں گے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق روضہ امیر المومنین علیہ السلام کے انجینئرنگ اور تکنیکی امور کے سربراہ انجینیئر مصطفی محبوبہ نے اس حوالے سے بتایا: ان خدمات کے دوران استقبال یا مقامات کی تیاری اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مکمل اور جامع کوششیں کی گئی ہیں جن میں بجلی، داخلی اور خارجی راستوں کے لئے سرکٹ بریکر، کولنگ سسٹم اور تزئین  و آرائش شامل ہے۔

روضہ امیر المومنین علیہ السلام کے انجینئرنگ اور تکنیکی امور کے سربراہ نے بتایا: تکنیکی اور انجینئرنگ عملے‌ اور مربوطہ افراد نے تمام استقبالیہ مقامات کی تیاری، اور آرائش کا کام شروع کر دیا ہے۔

انجینئر مصطفی محبوبہ نے زائرین اربعین کی خدمت کے سلسلہ میں تمام ایگزیکٹو ایجنٹس اور عملے کے ساتھ رابطہ اور سرگرمیاں جاری رکھنے کو بتاتے ہوئے کہا: تمام محکموں اور یونٹس میں نئے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سرگرمیاں جاری ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام ضروری اقدامات زیارت اربعین کے اختتام تک جاری رہیں گے اور اس کے بعد رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ، امام حسن مجتبی علیہ السلام اور امام علی رضا علیہ السلام کے ایام شہادت میں زائرین کے استقبال کی ضروری تیاریاں کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button