Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاایرانخبریں

حوزہ علمیہ قم کے استاد آیۃ اللہ محمد رضا نکونام کی وفات

حوزہ علمیہ قم کے استاد آیۃ اللہ محمد رضا نکونام کی وفات

حوزہ علمیہ قم کے استاد آیۃ اللہ محمد رضا نکونام بیماری کے باعث تہران کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

آیۃ اللہ محمد رضا نکونام 10 جنوری 1949 (10 ربیع الثانی 1368) کو گلپایگان میں پیدا ہوئے، تہران میں دینی تعلیم کا اغاز کیا اس کے بعد حوزہ علمیہ قم مقدس میں آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد رضا گلپایگانی، آیۃ اللہ العظمیٰ مرزا ہاشم آملی اور آیۃ اللہ العظمیٰ مرتضی حائری یزدی رحمۃ اللہ علیہم کے درس خارج میں شرکت کی۔

حوزہ علمیہ قم مقدس میں درس خارج کی تدریس کے علاوہ کتابوں کی تالیفات آپ کی علمی خدمات میں شامل ہیں۔

اعتراض آمیز بیانات کے سبب انہیں کئی مرتبہ گرفتار کر کے جیل میں ڈالا گیا لیکن ان کی بگڑتی ہوئی جسمانی حالت کے سبب انہیں ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا، ان کی ناساز طبیعت کے سبب سرکاری میڈیکل شعبہ نے کئی بار بتایا کہ انہیں جیل میں رکھنا مناسب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ قم کی علماء کرام کی خصوصی عدالت نے ان کی توضیح المسائل کی اشاعت پر پابندی لگا دی اور اس کے تمام نسخے جمع کر لئے تھے۔

پیر فریکچر ہونے کے سبب 8 جولائی 2024 کو قم کے آیۃ اللہ گلپایگانی ہسپتال میں ایڈمٹ ہوئے، سرجری کے بعد پلمونری ایمبولزم کا شکار ہوئے لہذا علاج کے لئے تہران منتقل کیا گیا اور 7 اگست 2024 کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب داعی اجل کو لبیک کہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button