Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاایرانخبریں

انسانی حقوق کی تنظیموں کے انتباہ کے باوجود ایران میں پھانسیوں میں اضافہ

انسانی حقوق کی تنظیموں کے انتباہ کے باوجود ایران میں پھانسیوں میں اضافہ

قیدیوں کے حقوق کے لئے سرگرم تنظیموں نے حالیہ دنوں میں ایران کے متعدد شہروں میں پھانسیوں کی تعداد میں اضافہ کی اطلاع دی۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اطلاع دی کہ بدھ 7 اگست کی صبح ایران کے شہر کرج کے قزل حصار جیل میں 22 افراد کو پھانسی دی گئی۔

ایران میں انسانی حقوق کے اداروں نے بتایا کہ ان افراد کو قتل، منشیات سے متعلق جرائم اور عصمت دری سمیت غیر سیاسی الزامات کے تحت سزائے موت سنائی گئی اور ان تمام افراد کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران میں اس سال کے پہلے 7 مہینوں میں کم از کم 300 لوگوں کو پھانسی دی گئی ہے۔

ان تنظیموں کے نتائج یہ بھی بتاتے ہیں کہ گذشتہ 7 ماہ کے دوران ایرانی جیلوں میں کم از کم 25 افغان قیدیوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button