اسلامی دنیاافغانستانخبریں

طالبان نے مشرقی افغانستان میں 17 مقامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن اسٹیشن بند کرا دیئے

طالبان نے مشرقی افغانستان میں 17 مقامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن اسٹیشن بند کرا دیئے

افغان جرنلسٹس سینٹر کے مطابق طالبان نے ٹیکس کی عدم ادائیگی کے سبب صوبہ ننگرہار میں 17 ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینل کو بند کرا دیا۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

پیر، 5 اگست کو افغان صحافیوں کے مرکز نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ طالبان کی وزارت مواصلات اور ٹیکنالوجی نے ان میڈیا کو خبردار کیا کہ جب تک وہ ماضی کے ٹیکس ادا نہیں کر دیتے انہیں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس ادارہ نے اس فیصلے پر نظر ثانی اور طالبان کی جانب سے مقامی میڈیا کے ساتھ منصفانہ سلوک کا مطالبہ کیا ہے۔

ننگر ہار میں مقامی میڈیا کے اہلکاروں نے افغان جرنلسٹ سینٹر کو بتایا کہ طالبان کے افغانستان پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ان کے معاشی مسائل دگنا ہو گئے ہیں اور تجارتی اشتہارات جو ان کی آمدنی کا بڑا حصہ تھا، میں غیر معمولی کمی آئی ہے۔

گذشتہ ماہ افغان جرنلسٹس سینٹر نے کہا تھا کہ اس سال کے پہلے چھ ماہ میں طالبان نے 7 میڈیا اداروں کو بلاک کر دیا جن میں کابل میں دو ٹیلی ویژن اسٹیشن غزنی میں دو ریڈیو اسٹیشن لغمان میں ایک ریڈیو اسٹیشن اور صوبہ خوست اور پروان میں دو دیگر ریڈیو اسٹیشن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان نے افغانستان پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے افغانستان میں میڈیا اور صحافیوں کی سرگرمیوں پر وسیع پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

صحافیوں کا دفاع کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس حقیقت کے علاوہ کے بیشتر صحافی ملک چھوڑ گئے ہیں، بہت سے میڈیا نے معاشی مسائل کی وجہ سے اپنی سرگرمیاں بھی بند کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button