Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
خبریںدنیاہندوستان

بنگلہ دیش اور پاکستان کی تنظیمیں اقلیتوں پر حملے بند کرائیں؛ مولانا سیف عباس نقوی

بنگلہ دیش اور پاکستان کی تنظیمیں اقلیتوں پر حملے بند کرائیں؛ مولانا سیف عباس نقوی

سی اے اے کے تحت پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کے شیعوں کو دیں ہندوستان کی شہریت

لکھنو۔ بنگلہ دیش میں اقلیتی ہندوؤں کے ساتھ ہو رہے تشدد کی مخالفت میں منگل کی شام کو حسین آباد واقع چھوٹے امام باڑے میں جمع ہو کر شیعہ طبقہ نے ناراضگی ظاہر کی۔  مولانا سیف عباس نقوی کی قیادت میں شیعوں نے بنگلہ دیش اور پاکستان میں اقلیتوں پر حملوں کی مذمت کی۔

اس موقع پر لکھنو میں آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے وکیل مولانا سید سیف عباس نقوی نے کہا کہ اگر میڈیا پاکستان کے پارہ چنار میں شیعوں پر ہو رہے تشدد کو دکھاتا تو آئی ایس آئی بے نقاب ہو جاتا۔‌ آج بنگلہ دیش میں آئی ایس آئی کی حوصلے پست ہوتے، مولانا نے کہا کہ شیعہ طبقہ پورے ملک میں گذشتہ 10 دنوں سے پاکستان کے پارہ چنار میں شیعہ اقلیتوں پر ہو رہے دہشتگردانہ حملوں کے سلسلہ میں احتجاج کر رہا ہے کہ اقلیتوں پر حملے بند ہوں۔ چاہے پاکستان ہو یا افغانستان یا پھر بنگلہ دیش۔ مولانا نے بنگلہ دیش اور پاکستان کی مسلم تنظیموں سے آگے بڑھ کر اپنے ممالک میں اقلیتوں پر ہو رہے حملوں اور ظلم کو بند کرانے کا مطالبہ کیا۔ مولانا نے بتایا کہ ہم نے 30 جولائی کو وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش میں جو شیعہ ہندوستان آنا چاہیں انہیں سی اے اے کے تحت ہندوستان کی شہریت دی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button