اسلامی دنیاخبریںعراق

اربعین حسینی کی زیارت کے دوران حشد الشعبی کی جانب سے کربلا کے داخلی راستوں کی حفاظت

اربعین حسینی کی زیارت کے دوران حشد الشعبی کی جانب سے کربلا کے داخلی راستوں کی حفاظت

حشد الشعبی نے اربعین حسینی کی زیارت کے دوران دیگر فوجی اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ صوبہ کربلا کی حفاظت کو قائم کرنے میں حصہ لیا۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

حشد الشعبی کی 37 ویں بریگیڈ کی افواج نے اربعین حسینی کی زیارت کے دوران حفاظتی تعاون کے فریم ورک میں صوبہ کربلا میں داخلی راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات انجام دئیے۔

37ویں حشد الشعبی بریگیڈ کے رفیع علاقے کے سربراہ عبداللہ شفیع نے کہا: یہ اقدامات زیارت اربعین کے دوران زائرین کی حفاظت اور صوبہ کربلا کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے مربوط کوششوں کے فریم ورک میں انجام دیے گئے ہیں۔

عبداللہ شفیع نے ان اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: یہ اقدامات فوج اور پولیس فورسز کے قریبی تعاون اور کربلا کے مشترکہ آپریشنز کمانڈر اور کربلا پولیس کے سربراہ کی براہ راست نگرانی میں انجام پائے ہیں۔

37ویں حشد الشعبی بریگیڈ کے رفیع علاقے کے عہدے داران نے مزید کہا: حفاظتی اقدامات میں فدک فارم، رزازہ جھیل، فیکٹریوں اور گرین بیلٹ سمیت متعدد اہم علاقوں میں مکمل معائنہ اور تلاشی شامل ہے۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ زیارت اربعین کے دوران ان علاقوں میں کاروائیاں جاری رہیں گی، مزید کہا: یہ اقدامات صوبہ کربلا کو نشانہ بنانے والے کسی بھی خطرے کی عدم موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائے گئے ہیں۔

عبداللہ شفیع نے یہ بھی کہا سیکورٹی ٹیمیں اپنی ذمہ داری کے مختلف شعبوں بشمول دور دراز اور نازک علاقوں میں جامع معائنہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جس کا مقصد کربلا میں سلامتی اور استحکام کو کمزور کرنے والے کسی بھی خطرے کو روکنا ہے۔

37ویں حشد الشعبی بریگیڈ کے رفیع علاقے کے اہلکار نے مزید کہا: حشد الشعبی فورسز دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر کربلا کی جانب جانے والے تمام راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور مرکزی اور ثانوی چوکیوں میں سیکورٹی فورسز کی موجودگی کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی تاکید کی تمام سیکورٹی ٹیموں کی تیاری کو یقینی بنانے اور اربعین حسینی کے زائرین کے لئے ایک محفوظ اور آرام دہ ماحول پیدا کرنے کے لئے یہ اقدامات 24 گھنٹے جاری ہیں۔

اس سلسلہ میں عبداللہ شفیع نے صوبہ کربلا میں تمام سیکورٹی اور عسکری اداروں کی کوششوں  اور زیارت اربعین کے سکیورٹی پلان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ان کے مسلسل تعاون اور ہم آہنگی کو سراہا اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حشد الشعبی افواج زائرین کرام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے زیارت اربعین کے دنوں میں پیش آنے والی کسی بھی پیشرف سے نپٹنے کے لئے چوکس رہیں گی۔

حشد الشعبی کی 37ویں بریگیٹ کے رفیع علاقے کے عہدے دار نے کہا: یہ یونٹ تمام سیکورٹی اداروں کے تعاون سے کربلا کی گورنری اور زائرین اربعین کے لئے اعلی ترین تحفظ فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button