عمر بن عبدالعزیز یقینا ملعون ہے کیونکہ اس نے خلافت کو غصب کیا تھا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
عمر بن عبدالعزیز یقینا ملعون ہے کیونکہ اس نے خلافت کو غصب کیا تھا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور 29 محرم الحرام 1446 ہجری بروز پیر کو منعقد ہوا جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے زیارت عاشورہ کے فقرہ "لَعَنَ اللَّهُ بَنى اُمَیَّهَ قاطِبَهً” کے سلسلہ میں فرمایا: عمر بن عبدالعزیز یقینی طور پر زیارت عاشورہ کے اس فقرہ اور لعنت میں شامل ہے، اگرچہ وہ دوسرے اموی خلفاء سے برا نہیں تھا، جبکہ دوسرے اموی حکام اس سے بدتر تھے، لیکن یہ اس بات کی دلیل نہیں کہ وہ برا نہیں تھا کیونکہ اس نے خلافت کو غصب کیا اور ائمہ اطہار علیہم السلام کے حوالے نہیں کیا۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: روایات اور تاریخ میں بار بار اس بات کا تذکرہ ملتا ہے کہ بنی امیہ میں سے کچھ مومن ہوئے جن میں سے ایک سعد الخیر تھے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: لہذا بنی امیہ میں استثنی موجود تھا، لیکن عمر بن عبدالعزیز ان مستثنیات میں سے نہیں ہے۔
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے علمی جلسے میں مندرجہ ذیل مباحث بیان ہوئے۔ مستی کے عالم میں انجام پائے اعمال، صلوات کے بعض فضائل، حج اور طواف کے بعض احکام، سورہ انعام آیت 61 کی شرح، شکار کے بعض احکام، سورہ یس آیت 82 کی شرح اور زیارت ناحیہ کے سلسلہ میں وضاحت وغیرہ۔