Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںعراق

عراقی وزارت داخلہ نے زیارت اربعین کے لئے سیکیورٹی پلان کی تکمیل کی خبر دی

عراقی وزارت داخلہ نے زیارت اربعین کے لئے سیکیورٹی پلان کی تکمیل کی خبر دی

عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا: زیارت اربعین کے سیکورٹی پلان میں حفاظتی اقدامات کے نفاذ کے لئے تین بنیادی اقدامات شامل ہیں اور اس پر عمل درآمد کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان اور سیکورٹی میڈیا سینٹر کے سربراہ بریگیڈیر جنرل مقداد میری نے کہا: زیارت اربعین کے لئے سیکورٹی پلان کے تین مراحل ہیں، جن میں احتیاطی کاروائیاں، مشق اور جانچ کا مرحلہ اور براہ راست عملدر مرحلہ۔

انہوں نے اربعین حسینی زیارت کے سیکورٹی پلان پر عمل در آمد کی تمام تیاریوں اور تمام مراحل کی تکمیل پر زور دیا۔

عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے نشاندہی کی کہ زیارت اربعین کے حوالے سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ رابطہ قائم کیا گیا ہے جس میں سرحدی گزرگاہوں سے زائرین کے داخلے کے لئے ضروری طریقے کار بھی شامل ہے۔

عراق کے وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ زیارت اربعین کے لئے سیکورٹی پلان پر عمل در آمد کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ سیکورٹی ایجنسیاں ان منحرف گروہوں کے ساتھ فیصلہ کن انداز میں نپٹیں گی جو زیارت اربعین میں خلل ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انہیں اربعین کے دنوں میں وہاں موجود نہیں ہونے دیں گے۔

الشمری نے کربلا گورنریٹ میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا: ہم نے زیارت اربعین کی سیکیورٹی پلان کو نافذ کرنے کے لئے گورنریٹ میں تمام ضروری اقدامات کئے ہیں اور تمام سیکورٹی اور سروس پلان ضروری اصلاحات کے ساتھ نافذ کئے جانے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ گورنریٹ اور مشترکہ کمانڈ آف آپریشنز، عراقی فوج کے یونٹس، پولیس اور دیگر فوجی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لئے کوششیں کی گئی ہیں اور مختلف سیکیورٹی اداروں میں حفاظتی انتظامات تقسیم کئے گئے ہیں تاکہ امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے دنوں میں زائرین کی نقل و حرکت محفوظ اور پرسکون ماحول میں ہو سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button