ایشیاءخبریںدنیا

بنگلہ دیش ؛ بیگم خالدہ ضیاء کو رہا کرنے کا حکم

بنگلہ دیش ؛ بیگم خالدہ ضیاء کو رہا کرنے کا حکم

بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے سابق وزیراعظم اور اہم اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کی رہائی کا حکم دیا۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے سابق وزیراعظم اور اہم اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کی رہائی کا حکم دیا۔

شیخ حسینہ کے استعفیٰ دینے، فوج کے اقتدار پر قبضہ جمانے کے چند گھنٹے بعد یہ حکم دیا گیا۔

صدر کی پریس ٹیم نے ایک بیان میں کہا کہ شہاب الدین کی زیر قیادت ایک میٹنگ میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)چیر پرسن بیگم خالدہ ضیاء کو رہا کر دینے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

اس میٹنگ میں فوجی سربراہ جنرل وقارالزماں، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان اور اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ قائدین بشمول بی این پی اور جماعت اسلامی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button