Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاایرانخبریںشیعہ مرجعیت

اللہ تعالی کی مرضی یہی ہے کہ کچھ لغزشیں ظاہر نہ ہوں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

اللہ تعالی کی مرضی یہی ہے کہ کچھ لغزشیں ظاہر نہ ہوں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور 28 محرم الحرام 1446 ہجری کو منعقد ہوا، جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے بعض لغزشوں کے انکشاف نہ ہونے پر رضائے الہی کے سلسلہ میں فرمایا: اللہ تعالی کی مرضی یہ ہے کہ بعض لغزشیں ظاہر نہیں ہوتی، مثلا تمام معاملات میں اس کو ثابت کرنے کے لئے دو گواہ کافی ہیں لیکن زنا کے معاملے میں اس بات کی تاکید ہے کہ زنا ثابت کرنے کے لئے چار گواہوں کی ضرورت ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: اسی طرح زنا کے اقرار کے مسئلہ میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ چار مرتبہ اقرار کیا جائے جبکہ دیگر صورتوں میں ایک اقرار کافی ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے رضائے الہی کی وجہ کے سلسلہ میں فرمایا: اس کا مطلب یہ کہ اس حقیقت کے باوجود کہ شارع مقدس نے اس طرح کے گناہوں کی روک تھام اور سزا کے لئے کچھ حدود معین کئے ہیں، لیکن اس کی مرضی یہ ہے کہ جہاں تک ممکن ہو حقائق کو ظاہر ہونے سے روکا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button