اسلامی دنیاخبریںعراق

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں کئی اہلکار زخمی

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں کئی اہلکار زخمی

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔
امریکی عہدیداروں نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ الاسد ایئربیس پر ہوا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی ایئربیس پر دو راکٹ فائر کئے گئے، واقعہ کے دوران کئی امریکی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
خبر رساں اداروں نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ بیس کے اہلکار حملے کے بعد ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
مختلف سربراہان مملكت تمام فریقین پر زور دے رہے ہیں کہ وہ کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کریں، یہ بہت اہم ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا جائے۔
دوسری جانب یہ بھی واضح رہے کہ ماہ صفر کی 20 تاریخ کو امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر عراق کے شہر کربلا میں دنیا کا سب سے عظیم دینی اجتماع ہوتا ہے، کربلا گورنر کے مطابق اس سال 25 ملین زائرین کے پہنچنے کی امید ہے۔ اب ایسے ماحول میں عراق کے حالات میں تبدیلی انتہائی حساس ہے. لہذا تجزیہ نگاریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ باوجود اس کے کہ عراق حکومت نے سیکورٹی کی مکمل تیاری کا اعلان کرتے ہوئے قیام امن اور مفسد عناصر سے نپٹنے کے لئے مکمل آمادگی ظاہر کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button