اسلامی دنیاخبریںدنیاسعودی عرب

سعودی عرب: ایک ہفتے میں مختلف قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر۲۱۰۴۹؍ افراد گرفتار

سعودی عرب: ایک ہفتے میں مختلف قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر۲۱۰۴۹؍ افراد گرفتار

سعو دی حکام نے ایک ہفتے کے دوران۲۱۰۴۹؍ افراد کو رہائش، کام اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ہے۔ رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کل۱۳؍ ہزار ۲۰۹؍افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ۵۱۷۷؍ کو غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوششوں کے نتیجے پر گرفتار کیا گیا، مزید۲۶۶۳؍ افراد کو مزدوری سے متعلق معاملات پر گرفتار کیا گیا۔

ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق، رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کل۱۳؍ ہزار ۲۰۹؍افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ۵۱۷۷؍ کو غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوششوں کے نتیجے پر گرفتار کیا گیا، اور مزید۲۶۶۳؍ افراد کو مزدوری سے متعلق معاملات پر گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے پر گرفتارکئے گئے۱۵۴۰؍افراد میں سے۵۶؍ فیصد ایتھوپیا، ۴۳؍ فیصد یمنی اورایک فیصد دیگر ممالک کے افراد تھے۔ مزید ۴۲؍ افراد پڑوسی ممالک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے، اور پانچ کو نقل و حمل اور پناہ دینے میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ کوئی بھی شخص مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرتا ہے، جس میں نقل و حمل اور پناہ گاہ فراہم کرنا بھی شامل ہے، اسے زیادہ سے زیادہ۱۵؍ سال قید، ایک ملین ریال (تقریباً ۲؍ کروڑ ۲۳؍ لاکھ روپے) تک کا جرمانہ اور ساتھ ہی گاڑیاں اور جائیدادضبطی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button