Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ایشیاءخبریںدنیا

تازه خبر: بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی، ملک سے فرار، مظاہرین نے سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا

تازه خبر: بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی، ملک سے فرار، مظاہرین نے سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا ہے اور اس کے فوری بعد وہ ملک سے فرار ہوچکی ہیں۔ آرمی چیف وقار الزمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک عبوری حکومت اقتدار سنبھالے گی۔

چینل 24 کی خبر کے مطابق پیر کی سہ پہر مظاہرین نے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا۔

یو این آئی اردو کی اطلاع کے مطابق بنگلہ دیش میں گزشتہ کچھ دنوں سے جاری شدید کشیدگی کے درمیان وزیر اعظم شیخ حسینہ پیر کو ملک سے محفوظ مقام کے لئے روانہ ہوگئیں اور ان کے جانے کی خبر ملتے ہی ہزاروں مظاہرین نے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر حملہ کر دیا۔حسینہ واجد تقریباً ڈھائی بجے ایک فوجی ہیلی کاپٹر میں دارالحکومت ڈھاکہ سے روانہ ہوئیں۔ ان کی چھوٹی بہن شیخ ریحانہ بھی ان کے ساتھ تھیں۔ ذرائع کے مطابق وہ ہندوستان کے مغربی بنگال کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔

دریں اثناء آج آرمی ہیڈ کوارٹرز میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور اہم شخصیات سے ملاقات جاری ہے.

ایک روز قبل ملک بھر میں پرتشدد جھڑپوں میں تقریباً 100 افراد مارے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button