Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںدنیاعراق

عراق سعودی زمینی حج روٹ سال کے آخر تک فعال ہو جائے گا

عراق سعودی زمینی حج روٹ سال کے آخر تک فعال ہو جائے گا

عراق اور سعودی عرب کے درمیان زمینی حج راستہ کا زیادہ تر کام ہو چکا ہے اور 2024 کے آخر تک یہ استعمال کے قابل ہو جائے گا۔

صوبہ نجف اشرف کی سڑکوں اور پلوں کے محکمے نے حج زمینی راستے کے منصوبہ کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے بیشتر مکمل ہونے اور دیگر مراحل میں اہم پیش رفت اور 2024 کے آخر تک اس کی تکمیل کا اعلان کیا۔

الصباح کی رپورٹ کے مطابق نجف صوبہ کے روڈ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر فلاح حسن الدجیلی نے بتایا: اس محکمہ نے حج زمینی راستہ منصوبہ ہر 50 کلومیٹر سے آغاز کیا ہے، جس میں پہلے مرحلے میں وادی حسب کا 288 میٹر پل تکمیلی مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے بتایا: صوبہ نجف کے سڑکوں اور پلوں کا محکمہ اس صوبے میں دوسرے منصوبوں پر عمل پیرا ہے جس میں امام علی علیہ السلام پل کے متوازی ایک نئے پل کی تعمیر بھی شامل ہے جو چھ ماہ میں مکمل ہوگا، اس کے علاوہ (نجف کربلا کے درمیان) کئی اسٹیشن کے منصوبے جن میں سڑک کو چوڑا کرنے سمیت 15 میٹر کی چوڑائی کے ساتھ چار لائن پر عمل درآمد کیا جائے گا جو ٹریفک کو ہموار کرے گا اور علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا۔

اس سلسلے میں، اس وزارت کے ایک اور اہلکار جو داخلی منصوبوں کی پیروی کی ذمہ دار ہیں، نے دو لوہے کے پلوں اور کنکریٹ کے دیگر پلوں کی 90 فیصد سے زیادہ کی تعمیر اور تکمیل کی خبر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button